آسٹریلیا، بس حادثے میں 10 افراد ہلاک

نیو ساؤتھ ویلز(سٹار ایشیا نیوز)آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی میں بس حادثےمیں10 افراد ہلاک اور20سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیو ساؤتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سےواپس آرہےتھےکہ تیز رفتاری کےباعث ایک موڑ پرحادثہ پیش آیا۔

پولیس کےمطابق58سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں،اسےحراست میں لےکر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

آسٹریلوی پولیس کایہ بھی بتانا ہےکہ حادثے کے وقت علاقےمیں شدیددھند چھائی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: فلاڈلفیا میں ہائی وے کا پل گر گیا
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نےشادی کے موقع پربس کو حادثہ پیش آنے پرمرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں