امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ

ٹیکساس(سٹار ایشیا نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرفورٹ ورتھ میں فائرنگ سےتین افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ پارکنگ میں پیش آیا،جس کے نتیجےمیں ایک شخص جائےوقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دو اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار
پولیس کاکہنا ہےکہ8 دیگر افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں،کچھ زخمیوں کو عام شہری اپنی گاڑیوں میں ڈال کر اسپتال لائے۔

فورٹ ورتھ پولیس سارجنٹ جیسن اسپینسر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ نصف شب سے قبل پارکنگ میں بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔

پولیس نے مزید کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ فائرنگ کی وجوہات کیا تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں