برطانیہ میں سٹوڈنٹ ویزا کے تحت ملازمت کے قانون کی خلاف ورزی پر پاکستانی طالب علم گرفتار

برطانیہ میں سٹوڈنٹ ویزا کے تحت ملازمت کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد رﺅف وارث نامی یہ طالب علم سٹرلنگ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے اور اپنے سٹوڈنٹ ویزا کی شرائط کے تحت وہ ہفتے میں صرف 20گھنٹے کام کر سکتا ہے۔محمد رﺅف وارث نے تنبیہ کے باوجود مقررہ وقت سے زیادہ کام جاری رکھا، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت کی طرف سے محمد رﺅف کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے اور اب اسے گزشتہ 8ہفتوں سے ڈنگیول امیگریشن ریموول سنٹر میں رکھا جا رہا ہے۔ غالب امکان ہے کہ محمد رﺅف کو ڈی پورٹ کر دیا جائے تاہم طالب علموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد محمد رﺅف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ دنوں اکٹھی ہوئی اور مطالبہ کیا کہ اس کی ملک بدری روکی جائے اور اسے برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان لوگوں کی طرف سے اپنے مطالبے کی حمایت میں ایک کھلا خط بھی لکھا گیا ہے جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل، سٹوڈنٹ ایکشن فار رفیوجیز، این یو ایس سکاٹ لینڈ اور ’نو اوِکشن نیٹ ورک‘ سمیت متعدد اہم تنظیموں اور اداروں کے دستخط موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں