یووراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی، مایہ ناز بلے باز یورواج سنگھ 2007 ءمیں پاکستان کیخلاف پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں بھی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یووراج سنگھ کو ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن میں یووراج سنگھ نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ، پانچ کے4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ سپر ایٹ راؤنڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں