ایک اور یورپی ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی، پاکستان کا ردعمل بھی آگیا

پاکستان نے یورپی ملک نیدرلینڈز میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک سے اسلام کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی نفرت انگیز حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں ایسی حرکات نظرانداز نہیں کی جا سکتیں۔ نیدرلینڈز کے حکام کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسے اسلام سے منافرت پر مبنی اقدامات کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں