ماہ ربیع الاول وہ ماہ مقدس ہے جو ہمارے دلوں پر ہر سال یہ دستک دیتا ہے

توبہ ٹیک سنگھ(ماہ ربیع الاول وہ ماہ مقدس ہے جو ہمارے دلوں پر ہر سال یہ دستک دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو ٓپﷺ کے اسوہ حسنہ پر لے آئیں)
بعث عالی ﷺ مومنین پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے کہ جس سے بندہ اے مومن کو امتی کا وہ رشتہ عطا ہوتا ہے جو کہ روز محشر جہاں شفاعت محمدﷺ سے بہرہ مند فرمائے گا اور جب کسی کو کوئی سایہ میسر نہ ہو گا تو اس وقت آپﷺ کی رحمت کے سائے میں جگہ عطا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے بعثت رحمت عالم ﷺکانفرنس
رائل تاج مارکی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہزاروں خواتین حضرات سے خطا ب کر تے ہوئے کیا
انہوں نے مزیدکہا کہ اس وقت سارا معاشرہ یہ گلا کر رہا ہے کہ فلاں ٹھیک نہیں ہے لیکن بحثیت انفرادی ہم اپنے عمل کو نہیں دیکھ رہے کہ وہ
کتنا دین اسلام کے خلاف ہے کیونکہ دعوی محبت و عشق ﷺ اسو قت تک صادق نہیں ہو سکتا جب تک اس کی شہادت اس کے اعمال نہ دیں
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اے ایمان والو! اللہ کے پیغمبر سے سبقت نہ کیا کرو اس سے مراد یہ ہے کہ ہمارا ہر عمل آپ ﷺ کی اتباع میں ہو
زندگی کا ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے اپنے ہر سانس کو اللہ کی نام کے ساتھ مزین کریں اور اس کے لئے سلاسل ِ تصوف میں ذکر قلبی کرایا جاتا ہے جو کہ سینوں میں وہ کیفیت انڈیل دیتا ہے جو کہ سینہ اطہر ﷺ سے تسلسل کے ساتھ آ رہی ہیں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
نے حاضرین محفل سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ظاہری بعیت لی اس بابرکت محفل میں محمد جنید انوار ایم این اے ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ صاحب مجاز محمد حفیظ،محمد نواز،اظہر خورشید،نواز صاحب جھنگ نے شرکت کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں