غریب شہریوں کے بجلی میٹر چند ہزار کے بلِ ادا نہ کرنے پر اتار لیے گئے

غریب شہریوں کے بجلی میٹر چند ہزار کے بلِ ادا نہ کرنے پر اتار لیے گئے۔ میٹر اتارنے کا حکم دینے والے ضلعی محکمے خود لاکھوں روپے کے نادہنگان۔ شامت صرف غریب شہریوں کی آئی۔
تفصیلات کے مطابق میلسی کے نواحی علاقہ دوکوٹہ و گردونواح میں میپکو حکام کا پولیس کے ہمراہ نادہندگان کے خلاف بھرپور ایکشن۔ چند ہزار کے بجلی بلوں کے نادہنگان کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر کنکشن منقطع کر کے میٹر اتار کر تحویل میں لے لیے گئے. مزے کی بات یہ کہ میٹر اتارنے کا حکم دینے والے ڈی سی او وہاڑی کا اپنے دفتر وپڈا کا 30 لاکھ 47743 روپے کا نادہندہ ہے ۔اور میٹر اتارنے والے عملے کو سیکیوریٹی دینے اور عوام کو خوفزدہ کرنیوالے ڈی پی او وہاڑی کا دفتر 65 لاکھ 85139 روپے کا نادہندہ ہے۔ اسی طرح ضلع وہاڑی کے مختلف محکمے دس کروڑ 20 لاکھ 68 ہزار 454 روپے کے نا دہندہ ہیں۔ لیکن شامت صرف مہنگاٸی اور بیروزگاری کے ستاٸے غریب شہریوں کی آٸی ہوٸی ہے۔ جنکے میٹر اتارکر انکے خلا مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور کروڑوں کے نادہندگان کو کوٸی پوچھتا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں