پی ٹی آئی کی شانگلہ میں چینی باشندوں پر حملے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشانگلہ میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی گئی ہے، پی ٹی آئی نے واقعے کی جامع تحقیقات، ذمہ داروں کے تعیّن اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ اور غیرملکی باشندوں کی سلامتی کو لاحق خطرات نہایت تشویشناک ہیں،ملک دشمن قوتیں ہر طرف سے پاکستان پر حملہ آور ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے محروم سرکار دہشتگردی کے مؤثر تدارک میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں