کراچی:لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کے 3مقدمات درج

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر حملے کے 3مقدمات درج کرلیے گئے۔مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل ہیں،پہلے مقدمے میں واقعہ کا ذکر کیا گیا ،دوسرےمقدمے میں دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحہ کا ذکر ہے،تیسرا مقدمہ دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کا ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں کسی دہشتگرد تنظیم کا نام شامل نہیں کیا گیا،مقدمے میں ہلاک دہشتگرد سہیل احمد کا بھی ذکر شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں