پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن جیتنا چاہتی ہے، وزیراطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نارووال میں الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکن محمد یوسف کی ہلاکت پر اظہار مذمت کیاہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، پی ٹی آئی دھاندلی کیلئے قتل و غارت پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفی محمد یوسف کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی محمد یوسف مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں