بشریٰ بی بی کو عمران خان نے کمرہ عدالت میں بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہ رکیں تو پھر انہوں نے کیا کیا ؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہ رکیں تو انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کے بات کرنے سے روکنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بے ضمیر نہیں بلکہ با ضمیر لوگوں سے بات کر رہی ہوں ۔بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں ،بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک و قوم کی خاطر جیل میں ہیں،اگر انہیں کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے ، یہ کچھ بھی کر لیں عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے ، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے ، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثناء اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں