جناح ہسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمروں میں بند کرنے کا انکشاف

شہر قائد کے جناح ہسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمروں میں بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جناح ہسپتال گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز نے اپنی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر نسرین فاطمہ جونیئرز پر چیختی ہیں جس سے نظم و ضبط متاثر ہورہا ہے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ہماری ایچ او ڈی سزا کے طور پر خواتین ڈاکٹروں کو کمرے میں بند کردیتی ہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔احتجاجی ڈاکٹروں نے ڈاکٹر نسرین فاطمہ کے غیر اخلاقی رویہ کے خلاف ایڈمن آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھام رکھے تھے۔احتجاجی ڈاکٹرز نے کہا کہ آج ہمارے وارڈ کی کال نہیں تھی اس لیے او پی ڈی اور ایمرجنسی سمیت دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں کام جاری رکھا، اگر ہمارا مطالبہ منظور نہ ہوا تو ہم او پی ڈی اور ایمرجنسی کا بائیکاٹ کریں گے۔ ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ ماضی میں کافی ڈاکٹر ایچ او ڈی کے سبب نوکری چھوڑ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں