پرائیویٹ حج سکیم کے تحت سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجراءکے حوالے سے پالیسی وضع کر لی گئی

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجراءکے حوالے سے پالیسی وضع کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کو 7د ن میں پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔نئی پالیسی کے تحت دہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس 7دن میں کرنی ہو گی۔ سات دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی، جس کے بعد عارضی پارسپورٹ جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں دوہری شہریت کے حامل پاکستانی عازمین کو پاسپورٹ کے لیے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں