طوفانی بارش کے باعث کوئلے کی کان سے ملحقہ کمرے کی چھت گرگئی،5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے دکی میں طوفانی بارش کے باعث کوئلے کی کان سے ملحقہ کمرے کی چھت گر گئی، حادثے میں 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عنایت اللہ ولد موسی جان قوم مہترزئی کاکڑ ساکن مسلم باغ ،ابراہیم ولد سراج الدین قوم عبداللہ زئی ساکن ژوب،ولی محمد ولد عبداللہ جان قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل، ظفر اللہ ولد میجر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل اور صدالردین ولد ناصر قوم موسی خیل ساکن موسیٰ خیل شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق موسی خیل سے ہے ۔تمام نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق کمرے کی چھت گرنے کا حادثہ آج صبح پیش آیا۔ بارش کی وجہ سے دیگر مزدروں کو بروقت واقعہ کا علم نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں