نگران وزیراعظم کیلئے خط لکھنے پر شہباز شریف نے صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مفید مشورہ دیدیا

نگران وزیراعظم کیلئے خط لکھنے پر شہباز شریف نے صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مفید مشورہ دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افسوس ہوا سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر دیا، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا نوازشریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ انشا ءاللہ نواز شریف واپس آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، 16 ماہ میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ملکی مفاد کے لیے دوست ملکوں سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہوجائے گا، صدر کو کس بات کی جلدی ہے جو خط لکھ دیا؟ خط لکھنے سے قبل صدر کو آئین پڑھ لینا چاہئے تھا، میرے بطور وزیر اعظم پورے 8 دن ہیں، صدر آئین پڑھیں، نگران وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیر اعظم ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں