شہباز شریف کی اہلیہ مقامی ہسپتال سے ڈسچارج، لندن منتقل کرنے کا امکان

شہباز شریف کی اہلیہ مقامی ہسپتال سے ڈسچارج، لندن منتقل کرنے کا امکان

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو مقامی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ، ان کو لندن منتقل کرنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نصرت شہباز کی طیبعت ناساز ہے، انہیں ایک ہفتہ نجی ہسپتال میں زیرعلاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ مزید علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا امکان ہے۔شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے تاہم لندن جانے کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں