کوئٹہ؛ کانگو وائرس میں مبتلا ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا

کانگو وائرس کا شکار ہونیوالے ڈاکٹروں میں ایک سے ڈاکٹر انتقال کر گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے، سول ہسپتال کوئٹہ کے 5ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8افراد وائرس کا شکار ہوئے،جن میں سے 7افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول ہسپتال، شیخ زید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس میں مبتلا ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا،ڈاکٹر شکر اللہ کو گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال متنقل کیا گیا تھا،ڈاکٹر شکر اللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں