شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہوا یا نہیں؟ پنجاب پولیس کا موقف آ گیا

پنجاب پولیس نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کپتان شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی تردید کر ہے. پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ راولپنڈی کے تھانہ روات سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے خلاف دھوکہ دہی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق چلنے والی خبروں میں حقیقت نہیں۔ شاہد آفریدی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔بیان میں ساتھ ہی یہ وضاحت بھی دی گئی کہ مقدمہ دیگر افراد کے خلاف درج کروایا گیا البتہ ایف آئی آر کے متن میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر ضرور کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں