ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ہرادیا ،پہلے ون ڈے میں 113 رنز سے شکست

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمنز کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری سکور کی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36 ویں اوور میں 156 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ سکور رہیں۔پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں