ویمن کرکٹ میں سری لنکا نے نئی تاریخ رقم کردی

سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کیخلاف میچ میں سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف 33 گیند قبل حاصل کرلیا۔سری لنکا ویمن نے 301 کے جواب میں 4 وکٹ پر 305 رنز بنائے، یہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے۔سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 195 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں، چمری اتاپتو کا سکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں