رمیز راجا نے نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑ کرکسی اور فرنچائز میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں، کیونکہ یہ انکے لیے بہتر ہے وہ اسوقت نسیم شاہ کے سائے میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ خاندان کیلئے ایک ستون ہے جبکہ اگر تینوں ایک فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپکا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپکی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں