مخصوص کھلاڑی ہمیشہ مشکل ترین کیچ کیسے پکڑلیتے ہیں ؟ سائنسی وجوہات سامنے آگئیں

سائنس نے کرکٹ میچ کے دوران مخصوص کھلاڑیوں کی جانب سے مشکل ترین کیچ پکڑنے کی وجوہات جان لی ہیں۔ آئرلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران مخصوص افراد کی جانب سے مشکل ترین کیچ پکڑنے یا ٹینس میچ کے دوران حیران کن زاویے سے ہٹ مارنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ افراد متحرک چیزوں کو دیگر کے مقابلے میں مختلف رفتار سے دیکھتے ہیں۔آئرلینڈ کےTrinity کالج کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ متحرک اشیا کی رفتار کے بارے میں لوگوں کے اندازے بھی مختلف ہوتے ہیں، یعنی کچھ افراد فی سیکنڈ دیگر سے زیادہ تفصیلات ‘دیکھنے’ کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس تحقیق کے لیے ماہرین نے فلیکرز ٹیسٹ کو استعمال کیا۔فلیکرز ٹیسٹ میں تیز رفتاری سے روشنی کو بند اور کھولا جاتا ہےاور مخصوص وقت کے بعد لائٹ کو کھول دیا جاتا ہے۔تحقیق میں شامل افراد سے پوچھا گیا کہ کس وقت روشنی کے جھماکے رک گئے تھے۔کچھ افراد نے فی سیکنڈ 35 جھماکے دیکھے جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جو فی سیکنڈ 60 سے زائد جھماکے دیکھنے میں کامیاب رہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ کچھ افراد کو مخصوص جگہوں جیسے گیندوں کے کھیل میں ردعمل کے وقت کے لحاظ سے سبقت حاصل ہوتی ہے۔یہ افراد فی سیکنڈ زیادہ تفصیلات دیکھ رہے ہوتے ہیں جس کے باعث ان کے لیے مشکل کیچ پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں