نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہوم سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، شاداب خان، اعظم خان، شاہین آفریدی ، اسامہ میرشامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ، محمد عامر، عماد وسیم، زمان خان ، عثمان خان، عباسی آفریدی، وسیم جونیئر اور عرفان نیازی کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فخر زمان کی انجری کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ دریں اثنا فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ری بیب بھی جاری رہے گی وہ ابھی تک فٹ نہیں ہو سکے، حارث پاکستان سپر لیگ کے دوران کندھے پر چوٹ کے سبب انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں