انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اعلان

انگلینڈ(سٹار ایشیا نیوز)انگلینڈ کےکرکٹر معین علی نےٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ واپس لے لی ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق معین علی نے گزشتہ دنوں ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کےلیے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

رپورٹس کےمطابق معین علی کو آسٹریلیا کےخلاف ایشز سیریز کےلیے انگلینڈ کےاسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سےریٹائرمنٹ واپس لینے کےلیے رابطہ کیاگیا تھا۔

آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے2021کے سیزن کےاختتام پر ریٹائر ہو گئےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج
یاد رہےکہ35سالہ معین علی نے67ٹیسٹ میچز میں 2914رنز بنائے اور195وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں