چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فراڈ کا مقدمہ6جون کو تھانہ کوہسار میں شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

بشریٰ بی بی،زلفی بخاری،شہزاد اکبر اور فرح گوگی سمیت دیگربھی مقدمےمیں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں فراڈ،نوسربازی اورہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں، مونس الٰہی
درخواست گزار کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نےگھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں