گجرات: سرسبز پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

گجرات: سرسبز پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی. ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، سیکٹریری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد رانا بھی موجود ہیں. ڈپٹی کمشنر گجرات کا کہنا ہے کہ کبڈی ٹورنامنٹ شہریوں کے لیے زبردست ایونٹ ہے.افتتاحی میچ میں 5 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہیں. اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں.شائقین کبڈی کے سایہ دار اور آرام دہ نشستوں کا اہتمام کیا گیاہے.شائقین کبڈی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہزارو ں کی تعداد میں موجود ہیں. ٹورنامنٹ 24 سمبتر تک جاری رہے گا. ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک کا مزید کہنا ہے کہ واپڈا، سوئی گیس، پاک فوج، رینجرز اور گجرات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں