سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والا گرفتار

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کےسائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتےہوئے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور دیگر اداروں کےخلاف مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کےمطابق تفتیش میں ملزم واصف کاظمی کا سیاسی پارٹی سےتعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ سیاسی پارٹی اور عادل راجہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرتےہیں۔

سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کےخلاف مواد پوسٹ کرنے کیلئے بھیجتےہیں۔ملزم نے یہ بھی بتایاکہ عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین سےبرطانیہ میں ایک دوست کے ذریعےملاقات ہوئی

عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نےملکی اداروں کےخلاف مہم چلانے کیلئے منظم ٹیم بنارکھی ہے۔

ادھر ایف آئی حکام کاکہنا ہےکہ واصف کاظمی نے عدالت کےسامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پرمعافی مانگ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں