ٹرمپ سعودی ولی عہد کی اپیل پر حوثیوں پر حملے کیلئے تیار تھے، عین وقت پر فیصلہ بدلا

امریکی میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر یمن میں حوثیوں کے خلاف حملے کا حکم دیا تھا تاہم حملے سے قبل ہی اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کارروائی رکوا دی تھی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں امریکا کو شامل ہونے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے پینٹاگون کو حملے کی تیاری کی ہدایت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے حملے کی تیاری مکمل کر لی تھی، کمانڈروں نے اہداف کی فہرستیں منظور کر لی تھیں، طیاروں پر بم بھی لوڈ کیے جا رہے تھے۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں موجود متعدد افراد ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث پہلے ہی دباؤ اور مشکلات کا شکار امریکی فوج کو حوثیوں کے خلاف ایک اور محاذ میں شامل کرنے کے مخالف تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق اسی دباؤ کے نتیجے میں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور حوثیوں کے خلاف حملہ روک دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × three =