جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑنے والے شر پسند کی شناخت

راولپنڈی( سٹار ایشیا نیوز)9مئی کےجی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اورشر پسند کی شناخت ہوگئی۔

حملہ آور شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کےنام سےہوئی ہے، جو کہ راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

شر پسند دانش وحید لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا اور خود بھی ڈنڈوں سےجی ایچ کیو کا مونوگرام توڑ کرجی ایچ کیو میں داخل ہواتھا۔

شر پسند نےقانون نافذ کرنیوالے اداروں پر شدیدپتھراؤ بھی کیاتھا۔

شر پسند دانش وحید پیٹرول بم پھینکنےمیں بھی صفِ اوّل میں رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین کی گرفتاری کےبعد 9مئی کو مظاہرین کی جانب سےجی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک،فوجی چوکیوں اورتنصیبات کو توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں