فیصل آباد: قرضہ دینے کے نام پر فراڈ کرنے والا گرفتار

فیصل آباد( سٹار ایشیا نیوز )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نےفیصل آباد میں قرضے کے نام پر سادہ لوح شہریوں سےفراڈ کرنیوالے ملزم گرفتار کرلیا،ملزم نے فراڈ کےلیے جعلی مالیاتی کمپنی بنارکھی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) فیصل آباد کےمطابق گرفتار ملزم بلال عارف کاروبار،صحت،تعلیم، شادی اور گھر بنانے کےلیے قرضے آفر کررہا تھا۔

ملزم قرض کی منظوری کےنام پر درخواست گزاروں سےبھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم سےجعلی مہریں،قرضے کی فائلیں،موبائل فون،ٹیبلٹس اور چیک بکس برآمد کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہےکہ ملزم نے پچاس سے زائد شہریوں سے بیس سے پچیس ہزار روپےوصول کیے،ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں