انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66پیسے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285روپے 95پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، سٹاک ایکسچینج میں 293پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جس سے 100انڈیکس 54ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،100انڈیکس 414پوائنٹس اضافے سے 54274ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں