عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں واضح کمی

عالمی منڈی کے ساتھ پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے . تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1988 ڈالر فی اونس پر آ گیاہے ۔ پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔10 گرام 172 روپے سستا ہو نے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہو گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں