Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پشاور مرکزی عیدگاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کیس میں محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے پشاور مرکزی عیدگاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کیس میں محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا.نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور مرکزی عیدگاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ 15ویں صدی کی مسجد اور عیدگاہ ہے، صوبائی حکومت سیکرٹریٹ تعمیر کرنا چاہتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مسجد نہیں عیدگاہ کی زمین ہے،عیدگاہ کی زمین تو اوپن ہوتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا زمین کس کی ملکیت ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ زمین مسلم کمیونٹی کی ملکیت ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ مسلم کمیونٹی کس این جی او کا نام ہے؟زمین کسی کی ملکیت تو ہوگی،جو دستاویزات آپ دکھا رہے ہیں اس کے مطابق یہ وقف املاک کی زمین ہے،جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ سیکرٹریٹ تعمیر کا سائٹ پلان کدھر ہے؟3رکنی بنچ نے محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 − seven =