فیصل قریشی نے بھی پنجابی فلموں کا رخ کر لیا ، کس فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں؟ جانیے

پاکستان کےمعروف اداکار فیصل قریشی نے بھی پنجابی فلم انڈسٹری کا رخ کر لیا اور ڈیبیو کرنے کی تیار ی کر لی ۔فیصل قریشی فلم ’منگو جٹ‘ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرینگے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہدایت کار ابوعلیحہ نے اس کی تصدیق کر دی۔ہدایت کار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’منگو جٹ‘ آئندہ برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جس میں مرکزی کردار فیصل قریشی نبھائیں گے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔ فلم کا سکرپٹ تیار ہے کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ ابوعلیحہ اپنی فلموں کے منفرد موضوعات کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔حقیقی کہانی پر مبنی ان کی فلم ’ککڑی‘ بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں