ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سینئر اداکار نے قومی ٹیم کے بارے میں طنزیہ پوسٹ کر دی

اداکار عدنان صدیقی نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم سے متعلق طنزیہ پوسٹ کر دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر سینئر اداکار نے قومی ٹیم کی بیگز اور سوٹ کیسز کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی طنزیہ فقرہ لکھا ‘آ جاؤ میرے بچو، گھر بہت اداس ہے’۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاہینوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، کپ لانے کا خواب ریزہ ریزہ ہوا تو کرکٹ دیوانے شدید ناراض نظر آئے۔ قومی ٹیم نے بھارت سے بھی بری طرح شکست کھائی اور فائنل کیا کھیلتے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 − twelve =