Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اہلخانہ اور وکلاءسے ملاقات

سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ اور وکلاءسے ملاقات کرا دی گئی ۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جہاں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ سے ملاقات میں وکلا ءبھی موجود تھے۔ واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ اس کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

15 + 14 =