انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا ہوں گے جبکہ جوئیل ولسن فائنل میں تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
Richard Kettleborough and Richard Illingworth will stand as the on-field umpires in the #CWC23 final pic.twitter.com/cWt6zwCjqZ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 17, 2023
اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔