بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ قائم کردیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم صرف 85 کروڑ انڈین روپے کے بجٹ سے بنائی ہے جو کنگ خان کی ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے بعد سب سے کم ترین بجٹ والی فلم بن گئی ہے، 85 کروڑ میں کاسٹ اور عملے کی فیس شامل نہیں ہے اور دیگر اخراجات کو ملا کرفلم کا بجٹ 120 کروڑ تک پہنچتاہے، شاہ رخ خان اور ہیرانی کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی نان تھیٹریکل رائٹس سے 100 کروڑ کا منافع کما لیا ہے۔راج کمار ہیرانی نے میگا فلم کو 75 دنوں کی مختصر مدت میں مکمل کی جس کی وجہ سے فلم کے بجٹ پر بہت زیادہ فرق پڑا ہے۔’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں