سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ اضافہ

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے،24قیراط سونا 2لاکھ 17ہزار 600روپے فی تولہ ہو گیا۔10گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 1لاکھ 86ہزار 557روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر اضافے سے 2010ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں