اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا آج کیا ریٹ ہے؟ جانیے

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔نجی ٹی وی کےمطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 287 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285روپے 50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ریکارڈ تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 60 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں