بھارتی ریاست ناگالینڈ کی حکومت میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور قبائلی امور تیمجن امنا الونگ اپنی منفرد پوسٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔ریاستی وزیر تیمجن امنا الونگ سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کو زندگی گزارنے کے لیے نہ صرف قیمتی مشورے دیتے ہیں بلکہ وہاں وہ دلچسپ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں ان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کھانا پکانے کی ویڈیو وائرل ہے۔وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے ٹویٹر پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں پراٹھا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ بتائیں، آپ کا کیا کھانے کا دل کر رہا ہے؟ لیکن میں اب ورچوئل طور پر آپ کو کھلا نہیں سکتا۔‘
सच कहना, मन किया ना खाने का? 😋
पर मैं तो Virtual में नहीं खिला पाऊंगा, यहां आते तो बात कुछ और होती! 😉 pic.twitter.com/nLWxx6LBxO
— Temjen Imna Along(Modi Ka Parivar) (@AlongImna) December 8, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تیمجن امنا الونگ پراٹھا بناتے ہوئے اُس کے اوپر انڈا انڈیل دیتے ہیں اور پھر اُسے کھاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اس سے قبل تیمجن امنا الونگ کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بالی وُڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے والدین سے ملاقات کے بعد اداکارہ کے لیے تحفہ بھجوایا تھا۔یادرہے تیمجن امنا الونگ کا تعلق انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے اور وہ بی جے پی سے ناگالینڈ کے ریاستی صدر ہیں۔