حکومت نے گیس کی قیمت میں مزید اضافے کاامکان ظاہر کردیا

چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مسرور خان نے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیاجس پرچیئرمین اوگرا مسرور خان نے سماعت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گیس دنیا بھر میں مہنگی ہے یہاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، صارفین کو اب گیس کی بچت کی طرف جانا ہو گا، میں نے بھی اپنے گھر کا گیس بل بچت سے کنٹرول کیا ہے۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ہمارے پاس ذخائر کم پڑ گئے باہر سے مہنگی گیس منگوانی پڑتی ہے، امپورٹ کردہ آر ایل این جی کئی گنا مہنگی ہے جس کا بوجھ صارف اٹھاتا ہے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا تھا تمام سٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن لیا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہو گی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں