سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،8 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 4 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
