ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد یو اے ای کی ٹیم 47.5 اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایان افضل خان 55اور اریانش شرما 46سکور بنا کر سر فہرست رہے جبکہ ایتھا ڈی سوزا نے 37سکور بنائے ، ان کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے قابل ذکر کھیل پیش نہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ علی اسفند اور عرفات منہاس نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور عامر حسن، محمد ذیشان ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔جواب میں پاکستان کے اوپنرز جلد آوٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد آنے والے اذان اویس اور سعد بیگ نے 41اور50رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا ۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایمان احمد اور ہاردیک پائی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ دھرویو پراشر، عمار بادامی اور امید رحمان ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
