یوریا کھاد کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

نگران وفاقی وزیر تجارت گوہراعجاز نے کسانوں کو اچھی خبر سنا دی،کراچی پورٹ پر یوریا کھاد کی پہلی کھیپ لیکر جہاز پہنچ گیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہاکہ یوریا کی پہلی کھیپ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی،فعال حکومتی کوششوں سے کھاد کی بروقت درآمد ممکن ہوئی،ان کاکہناتھا کہ کسانوں اور خوراک کے تحفظ پر توجہ کا سلسلہ جاری ہے،ربیع سیزن کے دوران یوریا کھاد کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جائے گی،گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فوڈ سکیورٹی بہت اہم ہے،تمام پاکستانیوں کے خوشحال مستقبل کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں