Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہباز شریف قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور حلقہ این اے 123، قصور کے حلقہ این اے 132، پی پی 158 اور پی پی 164سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں اورجمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کمیشن نے کاغذات جمع کرانے کی مدت میں کل(24 دسمبر )تک توسیع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

16 − five =