سال 2023 کے آخری کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری

روپیہ مستحکم ہونے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈکیس 289 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 341 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب کاروباری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں