Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

گاڑی پر فٹ بال لگنے پرکار سوار کا بچے پر بہیمانہ تشدد، دانت توڑ دیا

فیصل آباد میں ظالم کار سوار نے گاڑی پر فٹبال لگنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔فیصل آباد میں گاڑی پرفٹبال لگنے سے کارسوار شخص غصے میں آگیا جس کے بعد کار سوار شخص نے بچے کو تھپڑمار مار کر زمین پر گرادیا۔اس واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں کار سوار شخص کو بچے کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تھپڑ مارنے کی وجہ سے بچے زمین پر گرا اور اس کا دانت ٹوٹ گیا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ غلطی سے بال گاڑی پرلگی،بچے کے والد نے پولیس کو کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + eleven =