Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

زوردار دھماکہ ہوا اور مکان کی چھت خواتین پر آ گری، ہسپتال منتقل

بھکر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک واقعہ محلہ سردار بخش میں پیش آیا جہاں تین خواتین گھر پر موجود تھیں کہ اچانک بوسیدہ چھت زوردار دھماکے سے ان پر آ گری اور وہ بھاری ملبے تلے دب گئیں۔ اہل علاقہ نے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور بھاری ملبہ ہٹا کر خواتین کو نکالا جو شدید زخمی ہو چکی تھیں جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + 12 =