اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کاکہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو پارلیمان دیوار بنےگی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےدو ٹوک موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ وزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرےگی تو پارلیمان وزیراعظم کے لیےدیوار بن کرکھڑی ہوگی۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان کی اعلی عدالتیں اس فاشسٹ لاڈلےکی نشونما کیلئےبضد ہیں۔
انہوں مزید کہاکہ عدلیہ کی مادر پدر آزادی نہیں دی جاسکتی،بلوا ہوا اور عدالت میں اس کو خوش آمدید کہاگیا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھاکہ منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی، پاکستان دشمنوں نےیہاں ایساجتھا پیدا کردیا ہے،جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئےتیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم
انہوں نےکہاکہ عمران خان سےکہتےہیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔